اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے 24 ٹی وی چینل نے روس کی فیڈرل سیکیورٹی کونسل کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے اعلان کیا ہےکہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق حزب التحریر کی اعلی قیادت سے ہے اور اس افراد کی گرفتاری کئي ہفتوں کی کوشش اور انٹیلیجنس معلومات کے بعد عمل میں آئی ہے۔
روس کی فیڈرل سیکیورٹی کونسل کی رپورٹ کے مطابق افراد ہونے والے افرادعلاقے کی ایک حکومت کی سرنگونی کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔
واضح رہے کہ سن 2003 سے روس میں حزب التحریر پر انتہاپسندانہ اور دہشتگردانہ سرگرمیوں کی بنا پر پابندی عائد ہے، اور حالیہ برسوں میں انتہاپسندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کی وجہ سے اس گروہ کے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
.......
/169